ویب ڈیسک: اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے سے امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ امریکی اہلکار محفوظ رہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفارتخانہ کو آج بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ،امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا کہ جو لوگ یروشلم میں امریکی سفارتخانے میں کام کرنے والی ہماری ٹیم کے بارے میں فکر مند ہیں، ان کا شکریہ۔
واضح رہے کہ ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر 100 کے قریب میزائل داغے ، جس کے بعد حیفا ، ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے۔
