ہمارا نیوکلیئر پروگرام اپنی حفاظت

ہمارا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام اپنی حفاظت کیلئے ہے:نائب وزیراعظم

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ جنگ کوئی مذاق نہیں ہے ، ہمارا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام ہماری اپنی حفاظت کے لیے ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گمراہ کن مس انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے، احتیاط برتنی چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق کل ایک کلپ چل رہا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ اے آئی سے جنریٹ ہوا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں سنجیدہ قسم کی جنگ جاری ہے، جنگ کوئی مذاق نہیں ہے، ہمارا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام ہماری اپنی حفاظت کے لیے ہے، بھارت کچھ کریگا تو پہلے سے زیادہ جواب ملے گا ۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 13جون کے بعدکئی جعلی خبریں سامنے آئیں، نیتن یاہو کا انٹرویو 2011کا ہے، ایسی صورتحال میں سب کو خیال رکھنا چاہیے، ہمیں احتیاط کرنا ہوگی بہت غلط اور گمراہ کن خبریں پھیل رہی ہیں، فیک نیوز کے حوالے سے ہمیں چیزوں کو کلیئر کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے مجھے اپ ڈیٹ کیے رکھا، پاکستان یواین سکیورٹی کونسل کا ممبر ہے تو ہم نے صورتحال پر یو این سکیورٹی کونسل کی میٹنگ سے متعلق اپنا کردار ادا کیا، ایران نے اس حوالے سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا، ایران کے وزیر خارجہ نے مذاکرات میں مسلسل میرے ساتھ رابطہ رکھا۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ میں نے ایران کے وزیر خارجہ سے پہلے حملے کے بعد بات کی تو انہوں نیک ہا کہ اس کا تو ہم جواب دیں گے لیکن اس کے بعد اگر اسرائیل نے دوبارہ حملہ نہ کیا تو مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کی بات آگے ممالک سے کی اب بھی وقت ہے اسرائیل کو روکا جائے تو ایران تیار ہے، ہم نے کہا کہ مذاکرات میں ہم ان کی سہولت کاری کریں گے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع