Screen Shot 2020 07 01 at 5.07.12 PM

حکومت بہتری کے بجائےمعاملات بگاڑ رہی ہے- بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا ٹاک، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے لیے وزیراعظم کی ضرورت ہے،وزیراعظم میں ہمارے سامنے تقریر کرنے کی ہمت نہیں،وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پرمعافی نہیں مانگی،پاکستان کی معیشت خطرے میں ہے.

مزید پڑھیں:  چینی قافلہ پر خودکش حملہ، گاڑی بم پروف نہیں تھی، فرانزک رپورٹ

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہرمیدان میں مسائل پیدا کررہی ہے،حکومت بہتری کے بجائےمعاملات بگاڑ رہی ہے،بجٹ سے پہلے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی گئیں،عوام پر پٹرول بم گرا کر لوگوں کی جیبوں پرڈاکا ڈالا گیا.

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم این آراو نہیں چاہتے،وفاقی حکومت کی ناکامی کا بوجھ پنجاب اٹھارہا ہے،وزیرہوا بازی نے پائلٹس پر بغیرثبوت الزام لگا دیا،وزیر ہوا بازی کی اپنی ڈگری جعلی ہے،فلائنگ کیلئے ڈگری نہیں لائسنس ہوتا جو 6 ماہ بعد رینیو ہوتا ہے،پی آئی اےکی نجکاری کیلئے جھوٹ بولا جارہا ہے.

مزید پڑھیں:  افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگلنگ ناکام، بھاری اسلحہ برآمد