ویب ڈیسک: مرکز میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ سے متعلق سر جوڑ لئے اس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں کی صدارت پارلیمانی پارٹی کی سینئر قیادت نے کی۔
اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، اعجاز جاکھرانی ،مرزا اختیار بیگ، شرمیلا فاروقی شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اجلاس میں سندھ کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
پیپلزپارٹی نے تحفظات دور نہ ہونے پر بجٹ منظوری کی حمایت نہ کرنے پر غور کیا ۔
