new 1

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

ڈونیڈن: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل جمعرات کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جنوبی افریقن ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، میزبان خواتین ٹیم نے مہمان جنوبی افریقن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 وکٹوں، دوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، تیسرے میچ میں جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے کم بیک کیا اور میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست تاہم چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ خواتین ٹیم نے 69 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔ واضح رہے کہ پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج جمعرات کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بلاک بسٹر'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان