ایران کے اسرائیل پر تباہ کن حملے

ایران کے اسرائیل پر تباہ کن حملے،حیفہ ریفائنری مکمل بند،مزید3اسرائیلی ہلاک

ویب ڈیسک: ایران نے چوتھی بار اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر بیلسٹک میزائل و ڈرون داغ کر تباہ کن حملے کئے جس کے نتیجے میں مزید 3اسرائیلی ہلاک ہو گئے ۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق تہران میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایرانی ہلالِ احمر کے تین کارکنوں کی شہادت کے بعد ایران نے تل ابیب اور حیفہ سمیت فلسطین کے ان علاقوں پر مشترکہ ڈرون و میزائل حملے کیے جو اسرائیل کے قبضے میں ہیں۔
حیفہ کے رمات ڈیوٹایئربیس کو نشانہ بنایا گیا ہے ،ایرانی حملے کے بعد اسرائیل میں حیفہ ریفائنری کو مکمل بند کر دیا گیا جبکہ حملے میں 3 ملازمین ہلاک ہوئے ہیں۔
تل ابیب اورحیفا میں ایئر سائرن بجنے لگے جبکہ اسرائیلی حکام نے شہریوں کو فوری طورپرمحفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم کی یہ 9ویں لہر ہے جو صبح تک جاری رہے گی ہم دشمن کو ایک لمحہ کے لیے بھی امن میسر نہیں ہونے دیں گے۔
ایرانی سکیورٹی کونسل نے اس سے قبل بیان دیا تھا کہ آج چوتھا دن انتہائی خطرناک ہوگا اور اسرائیل کو رات کے وقت دن کا منظر دکھائے دے گا۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تہران کے عوام اور ایران نے تل ابیب کے شہریوں کو فوری طور انخلا کی ہدایت کرتے ہوئے بڑے حملوں کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس سلور ٹور سے دستبردار ہو گئے