پاکستان واپس ترقی کے سفر پر

پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل پڑا ہے ،نواز شریف

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل پڑا ہے ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خاص توجہ مرکوز ہے، اللہ تعالی جب حالات بہتر کرتا ہے تو اللہ پاک کی رحمتیں برستی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہی ہیں، عوام کی مشکلات کم ہو رہی ہیں ، پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل رہا ہے۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بنیاد رکھی، مریم آگے لے کر چل رہی ہے، ہم نے کینسر اور دل کے امراض کے ہسپتال قائم کئے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ اجلاس: فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور