ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ 2025-26میں ٹریفک جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔
فنانس بل کے مطابق ٹریفک جرمانوں میں 3پہیوں والی گاڑیوں کیلئے الگ سلیب شامل ہے، چنگ چی، لوڈر رکشے کیلئے چالان 200 سے 10 ہزار تک بڑھانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق چنگ چی اور لوڈر رکشے کو روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 5 ہزار جرمانہ ہو گا، چنگ چی اورلوڈر رکشے کو دوبارہ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر ڈبل جرمانہ کرنے کی تجویز ہے۔
فنانس بل میں فیک لائسنس پر گاڑی چلانے والوں پر 5 سے 10 ہزار جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، کم عمر ڈرائیورز پر جرمانوں میں اضافہ بھی تجویز میں شامل ہے۔
18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو موٹر سائیکل چلانے پر جرمانہ 3 ہزار کرنے کی تجویز ہے، کم عمر ڈرائیورز کو گاڑی چلانے پر جرمانہ 5 ہزار کرنے کی تجویز بھی شامل ہے ۔
