بابر اعظم کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ

قومی کرکٹر بابر اعظم کابگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے کروڑوں کا معاہدہ

ویب ڈیسک: قومی کرکٹر بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے کروڑوں کا معاہدہ کر لیا جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے سابق قومی کپتان بابراعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے جس کیلئے سڈنی سکسرز بابر کو تقریباً 10کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ کہ سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے، سڈنی سکسرز کی پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے8کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔
معاہدے کے ساتھ بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدیداران کا اعلان