پنجاب میں ترقی اب امیر اور غریب

پنجاب میں ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں دیکھے گی ،مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے،ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں دیکھے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بجٹ میں نہ ٹیکس لگایا نہ ہی بڑھایا،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم سے ہزاروں نہیں لاکھوں کاشتکار مستفید ہوں گے اور مزید ٹریکٹرز کے لیے ساڑھے 15 ارب روپے دے رہے ہیں۔ 12 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و توسیع ایک ریکارڈ ہو گا۔
مریم نواز نے کہا کہ عام آدمی کی خدمت کے جذبے سے آئے ہیں۔ اور عوام کی فلاح و بہبود کا مشن پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کاشتکاروں سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ جبکہ کاشتکاروں کو 129 ارب سے زائد فنڈز دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کینسر اسپتال اور نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسی سال مکمل ہو جائے گا۔ جبکہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ پاکستان کا پہلا سینٹر ہوگا۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں تمام مہلک امراض کا علاج اور ریسرچ ہو گی۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ الیکشن کیلئے فہرست بانی پی ٹی ائی نے جاری کی ہے، عمر ایوب