بینک ملازم کی گرفتاری کیخلاف

کوہستان کرپشن :بینک ملازم کی گرفتاری کیخلاف دائردرخواست پر نیب کو نوٹس

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث بینک ملازم کی گھر سے بیدخلی اور گرفتاری کے خلاف دائردرخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث بینک ملازم کی گھر سے بیدخلی اور گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ جسٹس عبد الفیاض پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو اپنے رہائشی گھر سے بے دخل بھی کیا جا رہا ہے، درخواست گزار کو نیب والوں نے رضاکارانہ واپسی پر مجبور کیا۔
اس موقع پر سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار گل رحمان کوہستان داسو کے نیشنل بینک میں کیشیئر تھا، درخواست گزار نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں کروڑوں کے اثاثے بنائے ہیں، نیب نے درخواست گزار کے تمام اثاثے منجمد کیے ہیں، درخواست گزار جس گھر میں رہ رہا ہے وہ بھی نیب نے منجمد کیا ہوا ہے ۔
عدالت نے درخواست گزار کی گرفتاری روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کو متعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور روس فطری ا تحادی ہیں، روسی نائب وزیراعظم