ویب ڈیسک: اسرائیل نے غزہ میں خوراک کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر ایک بار پھر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مزید 47نہتے فلسطینی شہید ہو گئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج پھر غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ،خان یونس میں شہریوں پر اس وقت حملے کیے جب لوگ غزہ میں اسرائیل اور امریکی انتظامیہ کی زیر نگرانی چلنے والے خوراک تقسیمی مراکز پر جمع تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی آمد بند کرنے کے بعد خوراک کی شدید قلت ہے اور ایسے میں ہر روز ہزاروں شہری خوراک تقسیمی مراکز کے باہر جمع ہوتے ہیں۔
