ویب ڈیسک: ٹانک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے منشیات فروش کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب تھانہ صدر کی حدود پیر کچہ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سمیع اللہ نامی منشیات فروش کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ریسکیو 1122نے نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔
