ویب ڈیسک: نوشہرہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے پبی کے مقام پر جی ٹی روڈ بلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پبی و گردو نواح کے عوام بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر آگئے ،مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
احتجاج میں تمام سیاسی جماعتوں مقامی قائدین اور کارکنان سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔
ایکشن کمیٹی نوشہرہ کے مطابق پبی اور گردونواح علاقوں پر پیسکو کی جانب سے 16 سے 18 گھنٹوں تک ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔
جی ٹی روڈ کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
