ذہنی مریض نے بھتیجے کو قتل

مہمند میں ذہنی مریض نے بھتیجے کو قتل کردیا ،بھائیوں نے قاتل کوبھی مار ڈالا

ویب ڈیسک: مہمند میں ذہنی مریض نے فائرنگ کرکے اپنے بھتیجے کوقتل کردیا ، بھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے قاتل کو بھی مار ڈالا ۔
افسوسناک واقعہ ضلع مہمند کی تحصیل امبار میں پیش آیا جہاں ولی اللہ نامی ذہنی مریض شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
واقعے کے بعد فضل سبحان اور عبدالسبحان نے کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنے دیوانے بھائی کو بھی قتل کر ڈالا ۔
دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے یکہ غنڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے ایک بھائی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر الزامات ،خود تحریک چلانے کا مشورہ بھی دیا