ویب ڈیسک: پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت سے ورچوئل بات چیت میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
ورچوئل ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور امریکا نے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے، دونوں رہنماوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی ہے اور پاکستان اور امریکا نے تکنیکی سطح پر تفصیلی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ بات چیت ایک متفقہ لائحہ عمل کے تحت کی جائے گی، پاکستان اور امریکا کے وزرا نے مذاکرات کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔
