ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا ایران میں بھی وہی کریں گے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران پر کیے گئے حملوں پر بات کی لیکن مستقبل کے اہداف کا اعلان کرنے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی فوجی ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز ایران پر کیے گئے حملوں میں 50 سے زائد طیاروں نے شرکت کی اور ان حملوں میں 120سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے حملوں کو ایرانی فضائیہ کی قیادت پر مرکوز کررہے ہیں جب کہ اسرائیل نے ایران کے ایک تہائی میزائل لانچرز کو تباہ کردیا ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق ایران کے خلاف آپریشن اپنی تمام شکلوں میں جاری ہے، جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا وہ ایران میں بھی وہی کرے گا۔
