ٹرمپ جلتی پر تیل

ٹرمپ ایران اسرائیل جنگ میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں،چین

ویب ڈیسک: چین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔
اس سلسلے میں چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اسرائیل کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں اور تنازع کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چین ایران اور اسرائیل میں سفارتی عملہ متعلقہ محکموں سے رابطے میں ہے، ایران اوراسرائیل سے چینی باشدوں کے انخلا پرتیزی سے کام کررہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کی تقسیم، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ جاری کر دی