ویب ڈیسک: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت گرانے کی کوشش سنگین غلطی ہوگی ۔
کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو جوہری مذاکرات اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے اور اب دنیا ایران کے جواب کی منتظر ہے۔
فرانسیسی صدر نے ایران کی حکومت کو زبردستی گرانے کی کسی بھی کوشش کو "اسٹریٹجک غلطی”قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی کوششیں ناکام رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران نے امریکا کی پیشکش کو قبول کرلیا تو مشرق وسطی میں قیامِ امن کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے چار روز قبل ایران پر فضائی حملے کرکے ٹاپ رینک کے ملٹری آفیسرز سمیت 6 ایٹمی سائنسدانوں کو جاں بحق کردیا تھا۔
جواب میں ایران نے بھی اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جہاں اب تک 24 ہلاکتیں جب کہ ایران میں 24 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
