ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج نے ایران کے وسطی شہر اصفہان میں واقع آٹھویں فضائی اڈے پر فضائی حملہ کیا ہے جو کہ ایران کا ایک اہم عسکری مرکز تصور کیا جاتا ہے۔
مذکورہ بیس جدید جنگی طیاروں سے لیس ہے اور جوہری و دفاعی تنصیبات کے قریب واقع ہے۔
عسکری ماہرین کے مطابق، آٹھواں فضائی اڈہ ایران کی فضائی طاقت کا اہم جزو ہے، اور اس پر حملہ ایران کے دفاعی نظام کو ایک سنگین چیلنج ہے۔
دوسری جانب تاحال ایرانی حکام کی جانب سے حملے کے نقصانات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، تاہم سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ علاقے میں زور دار دھماکے سنے گئے اور طیارہ شکن نظام متحرک دیکھا گیا۔
حملہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے تناظر میں ایک اور خطرناک پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
