دنیا کا واحد جانور جس کا دل سر میں ہوتا ہے

ویسے تو ہم انسانوں کے عام طور پر جانوروں کے بھی دل سینے میں ہوتے ہیں لیکن ایک جانور ایسا ہی جس کا دل اس کے سر میں ہوتا ہے۔
وہ مخلوق جھینگا ہے۔ جھینگے میں دل اس کے سر کے قریب یا سر کے اندرونی حصے میں ہوتا ہے۔
جھینگے کا دل جسم کے اگلے حصے میں واقع ہوتا ہے، جو کہ اس کے سر اور سینے (cephalothorax) کا مشترکہ حصہ ہوتا ہے۔
چونکہ جھینگے کا سینہ اور سر ایک ہی سخت خول میں بند ہوتے ہیں اس لیے ان کا دل تکنیکی طور پر "سر کے اندر” کہلایا جاتا ہے۔
جھینگے کا دماغ اور دل دونوں ایک ہی خول (carapace) کے اندر ہوتے ہیں، جو کہ ظاہری طور پر سر جیسا دکھائی دیتا ہے۔ انسانوں کے برعکس، کئی چھوٹے سمندری جانوروں میں اعضا کی ترتیب منفرد ہوتی ہے۔