فیلڈ مارشل امریکی صدر ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج امریکی صدر سے اہم ملاقات طے

ویب ڈیسک: پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں انتہائی غیر معمولی پیشرفت سامنے آگئی ،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات طے ہوگئی ہے ۔
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں آج ظہرانے دیں گے اس موقع پر ملاقات بھی متوقع ہے ۔
وائٹ ہائوس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدرٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی،اس ملاقات میں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تاہم امکان ہے کہ صدر ٹرمپ اگر میڈیا سے بات کریں یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں تو اس ملاقات کیحوالے سے کوئی تفصیل بتائیں گے۔
ایک اعلی ترین سکیورٹی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے کہ یہ ملاقات آج امریکا میں ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجے کے قریب ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کل واشنگٹن ڈی سی میں امریکن پاکستانیوں سے تقریب میں خطاب کیا تھا اور اس میں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سیمسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کو خاص طور پر مینشن کیا تھا۔
ملاقات اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے اور زور دیا ہے کہ وہ اپنے دور صدارت میں مسئلہ کشمیر کو حل کرائیں۔

مزید پڑھیں:  ذلفی بخاری کو متفقہ پی ٹی آئی لیڈرکے طورپرلانچ کیا جارہا ہے: عمران خان کی بہن کا الزام