جلاوطن ایرانی شہزادے رضا پہلوی

جلاوطن ایرانی شہزادے رضا پہلوی کی اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ملاقات

ویب ڈیسک: ا یران کے جلاوطن ولی عہد شہزادہ رضا پہلوی نے حال ہی میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے، جس پر عالمی سطح پر خاصی توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ایک "غیر علانیہ” مقام پر ہوئی، جس میں دونوں شخصیات نے ایران کی موجودہ حکومت، علاقائی سلامتی، اور ایران کے مستقبل کے سیاسی نقشے پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد تاحال کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا، تاہم اسرائیلی میڈیا نے اسے "ایک اہم اسٹریٹجک قدم” قرار دیا ہے۔
ایران میں موجودہ اسلامی حکومت کے شدید مخالف شہزادہ رضا پہلوی ماضی میں کئی بار اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات پر زور دے چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی حکام بھی ایران میں حکومت کی تبدیلی کے حامی حلقوں سے تعلقات مضبوط کرنے کے خواہاں رہے ہیں۔
ایرانی حکام نے اس ملاقات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "ایران دشمن عناصر کی شرمناک ملی بھگت” قرار دیا ہے۔
تہران میں سرکاری سطح پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا:”ایرانی عوام ان غداروں کو کبھی معاف نہیں کریں گے جو دشمن ریاست کے ساتھ ہاتھ ملا کر اپنے ہی وطن کے خلاف سازشوں میں شریک ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مون سون بارشوں سے اسلام آباد و راولپنڈی میں تباہی،متعددعلاقےزیرآب