ضلعی ایجوکیشن آفیسر سمیت 4افراد رہا

ٹانک سے اغوا ہونے والے ضلعی ایجوکیشن آفیسر سمیت 4افراد رہا

ویب ڈیسک: ٹانک سے اغوا ہونے والے ضلعی ایجوکیشن آفیسر سمیت 4افراد رہا ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے چاروں مغویوں کو رہا کردیا ، رہا ہونے والے ملازمین ٹانک ایجوکیشن آفس پہنچ گئے ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر (ڈی ای او)ٹانک شیر محمد وزیر، ڈپٹی ایجوکیشن آفسرامتیاز خٹک،اکائونٹنٹ قدرت اللہ اور اے ایس ڈی ای او فاروق کنڈی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر علاقے ہتھالہ میں پیش آیا تھاجہاں نامعلوم افراد نے ان پر ہلہ بول دیا اور انہیں زبردستی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے ہیں اور مغوی افراد کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شجرکاری مہم برائے سال 2025کا اجرا کردیا