اورکزئی میں دہشت گردوں کا حملہ

اورکزئی میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ،ایک اہلکار شہید

ویب ڈیسک: اورکزئی میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہیدں ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اپر اورکزئی گنڈی تال میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار تاجدار علی شہید ہو گیا ،واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشنشروع کردیا ۔
شہید ہونے والے اہلکار کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  میگا کرپشن سکینڈل: مرکزی ملزم کی پلی بارگین کیلئے نیب کو دوبارہ درخواست