ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ دوران پور میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ پور کی حدود او پی ایف کالونی میں مسمی زاہد علی ولد اختر علی کے گھر میں مبینہ سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر دیگر امدادی ٹیموں کے ہمراہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع ذرائع کے مطابق دھماکہ گیزر کے ساتھ پڑے سلنڈر کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا ۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے باعث گھر کی چھت پر بھی گئی ہے جہاں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔
