جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکہ

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکہ

ویب ڈیسک: جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے جس کے سبب ٹریک عارضی طور پر بند ہوگیا۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر دھماکا ہوا جس کے بعد ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جبکہ ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے، سکیورٹی ادارے بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  18ویں ترمیم خاموش انقلاب، اسے چھیڑنا پاکستان کی بقا کو چھیڑنا ہے، میاں افتخار حسین