ویب ڈیسک:لکی مروت میں نامعلوم افراد بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین پائپ لائن باردی مواد سے اڑا دی ۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں گیس نے آگ پکڑ لی اور گیس کا اخراج شروع ہو گیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن کو تورواہ نامی برساتی نالے کے قریب نشانہ بنایا گیا ۔
