Shah Farman PC 2

خیبر پختونخوا اعلی تعلیمی جامعات میں مالی بے ضابطگیاں اور بھرتیوں میں بے قاعدگیاں

پشاور:اختیارات اور کاروائی کا دائرہ کار سینڈیکیٹ سے گورنر کی صدارت سینٹ اجلاس کے حوالے کرنے کے لیے یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

گورنر کی محکمہ اعلی تعلیم کو ایکٹ میں ترمیم تجویز کرنے کی ہدایت دی۔ مجوزہ ترامیمی ڈرافٹ محکمہ قانون کی رائے کے بعد صوبائی کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔جامعات میں مالیاتی امور، بھرتیوں اور ترقیوں میں بے ضابطگیوں کے باعث ترمیم کی ہدایت کی گئی ہے۔ترمیم کا مقصد سنڈیکیٹ اجلاس میں سینٹ فیصلوں کو اہمیت نہ دینا ہے۔ ایکٹ کے مطابق گورنر کا اختیار وائس چانسلر تک ہے، ذرائع گورنر یونیورسٹی کے بھرتیوں،مالی امور اور کاروائی کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا،ترامیم کے بعد گورنر چانسلر کی حیثیت سے ایکشن لینے کے مجاز اور سینٹ فیصلوں پر عملدرآمد کرنا وائس چانسلر کے لئے لازمی ہو جائے گا

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان