ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے جعلی بین الاقوامی ڈرائیورلائسنس بنانے کے کیس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمپیوٹر آپریٹر کو گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے ہانگ کانگ و آسٹریلیا سے تصدیق کیلئے بھیجے گئے جعلی بین الاقوامی ڈرائیور لائسنس کی انکوائری میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مجاہد اور کمپویٹر آپریٹر مراد کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کمپیوٹر آپریٹر مراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مجاہد کی گرفتاری کیلئے چیف سیکرٹری سے اجازت لی جائے گی ۔
