امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم

امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ

ویب ڈیسک: امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں اہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ 35منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ نے مزید بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کو کہا پاکستان سے تنازعے پربھارت تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہ کرتاہے اور نہ کریگا۔
وکرم مسری کے مطابق نریندر مودی نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے ٹرمپ کو کہا کہ آپریشن سندور تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری