: ایران میں شہادتیں585جا پہنچیں

اسرائیلی حملے: ایران میں شہادتیں585جا پہنچیں ،1326افراد زخمی

ویب ڈیسک: ڈی سی میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس کے مطابق ایران میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی شہادتیں 585تک جا پہنچیں جبکہ 1326افراد زخمی ہو گئے ۔
تنظیم کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مرنے والوں میں 239عام شہری اور 126 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، جب کہ دیگر کی شناخت جاری ہے۔
ایرانی حکومت کی جانب سے تاحال حملوں کے بعد باقاعدہ اموات کی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی جا رہی۔
آخری بار پیر کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 224 افراد کی ہلاکت اور 1,277 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں موجود اپنے ذرائع اور مقامی رپورٹس کو باہم ملا کر تصدیق شدہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔
اس تنظیم کو 2022 میں مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران بھی درست اور تفصیلی اعداد و شمار دینے پر عالمی سطح پر توجہ حاصل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  چھوٹے کسانوں کو سہولیات فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہباز شریف