بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی ،چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق میدانی علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے جس کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
شام اور رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  نائن الیون کے ماسٹر مائنڈخالد شیخ کی سزائے موت بچانے والی ڈیل مسترد