ویب ڈیسک: امریکی کرنل ناتھن میک کارمک نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کاایجنٹ بن کر کام کررہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق امریکی کرنل ناتھن میک کارمک کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے سے برطرف کر دیا گیاہے یہ اقدام ان کے سوشل میڈیا پر دیے گئے متنازع بیانات کے بعد اٹھایا گیا، جن میں انہوں نے اسرائیل کو "موت کا فرقہ” (Death Cult) قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ امریکہ مشرقِ وسطی میں اسرائیل کا "ایجنٹ” یا "نمائندہ” بن کر کام کر رہا ہے۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ کرنل میک کارمک کو محکمانہ ضوابط اور سیاسی غیر جانبداری کی خلاف ورزی پر ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان کے خیالات امریکی فوج کی نمائندگی نہیں کرتے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ فوجی افسران سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ حساس بین الاقوامی معاملات پر عوامی سطح پر ذمہ داری اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے۔
