سولر پینل پرعائد ٹیکس کم

وفاقی حکومت نے سولر پینل پرعائد ٹیکس کم کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے عوامی مطالبے پر بڑااقدام اٹھاتے ہوئے سولر پینل پر عائد ٹیکس کم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کے حوالے سے غلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے، حکومت نے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کریگی، پی ڈبلیوڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے، آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر18فیصدٹیکس کو10فیصدپرلانے کافیصلہ ہوا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ کی یونیورسٹیزکیلئے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے، ہم سب نے ملکر ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سیاتحادیوں سیمشاورت جاری ہے، گزشتہ روزاتحادیوں سیبجٹ پر6 سے زائدنشستیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کل دو درجن سے زائد او آئی سی ممالک نے ایک بیان جاری کیا ہے، ان تمام ممالک نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپین میں اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کیخلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز