ویب ڈیسک: تہران کے فلسطین اسکوائر میں ایرانی عوام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خلاف حالیہ اشتعال انگیز اور توہین آمیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی عوام نے تہران کے فلسطین اسکوائر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "امریکہ مردہ باد” اور "رہبر ہماری ریڈ لائن ہے” جیسے نعرے درج تھے۔
شرکا نے ٹرمپ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی قوم کی عزت، خودمختاری اور قیادت کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مذہبی اور سیاسی رہنماں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات نہ صرف ایرانی عوام کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں بلکہ خطے میں امن کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔
ایک مقرر نے کہا:”آیت اللہ خامنہ ای صرف ایران کے نہیں، پوری امت مسلمہ کے روحانی رہنما ہیں۔ ان کے خلاف زبان درازی ناقابلِ برداشت ہے۔
