اصل آپریشن ابھی باقی ہے

اصل آپریشن ابھی باقی ہے،ایرانی آرمی چیف نے اسرائیل کو خبردارکردیا

ویب ڈیسک: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اب تک کی کارروائیاں صرف وارننگ تھی، اصل آپریشن ابھی باقی ہے۔
ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ تل ابیب اور حیفا کے رہائشی اپنی جان بچانے کے لیے ان علاقوں کو چھوڑ دیں، ایران اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں 300 صحافی شہید کیے، اسرائیل نے سچ کی آواز دبانے کیلئے تہران میں ایرانی نشریاتی ادارے پر بھی حملہ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے وقفے وقفے سے ایک دوسرے پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر