پولیس اہلکار کی ذبح شدہ نعش برآمد

چارسدہ میں پولیس اہلکار کی ذبح شدہ نعش برآمد

ویب ڈیسک: چارسدہ میں پولیس اہلکار کی ذبح شدہ نعش برآمد ہوئی ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ چارسدہ کے تھانہ تنگی کی حدود نہر غاڑہ احمد آباد میں پیش آیا جہاں سے پولیس اہلکار کی ذبح شدہ نعش برآمد ہوئی ہے ۔
مقتول کانسٹیبل فقیر آباد پولیس سٹیشن میں تعینات تھا ۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم ایاز ولد محمد شعیب ساکن ابراہیم خیل تنگی نے پولیس اہلکار کو بے دردی سے ذبح کرکے قتل کیا تاہم وجہ عناد تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل قانون اور اصولوں سے عاری دہشت گرد ریاست ہے،اردوان