پاک بھارت تنازعے پر امریکی ثالثی مسترد

مودی کی ڈھٹائی، پاک بھارت تنازعے پر امریکی ثالثی مسترد کردی

ویب ڈیسک: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک بھارت تنازعے پر امریکی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے ۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کے مطابق نریندر مودی اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مودی نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ آپریشن سندور تاحال جاری ہے ۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 35 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو میں واضح کیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو تسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی کرے گا۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا صدر ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے مودی کی اجازت درکار ہے؟۔
ترجمان نے جواب دیا کہ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ہر ملک کو اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا حق حاصل ہے، ہم صرف مدد کی پیشکش کر سکتے ہیں، قبول کرنا متعلقہ ممالک پر منحصر ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں میں کھیلوں کا مخصوص پیریڈ لازمی قرار