زیرِ زمین جوہری تنصیبات مکمل محفوظ

زیرِ زمین جوہری تنصیبات مکمل محفوظ اور فعال ہیں،سربراہ ایرانی ایٹمی ایجنسی

ویب ڈیسک: ایران کی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران کی زیرِ زمین جوہری تنصیبات مکمل طور پر فعال ہیں ،ایرانی سائنسدان پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم اور پرجوش ہیں۔
محمد اسلامی نے ایک بیان میں کہاہماری جوہری تنصیبات نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ مکمل آپریشنل بھی ہیں، ہمارے سائنسدان پہلے سے زیادہ حوصلہ و جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے، اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز ہو چکی ہیں۔
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق یہ بیان ایران کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ جوہری پروگرام کو کسی صورت پیچھے نہیں ہٹائے گا، چاہے عالمی دبا ئویا حملوں کی دھمکیاں کیوں نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:  سوات: بھرے بازار میں فائرنگ کر کے ایک شخص قتل کر دیا گیا