اسرائیل کا Hermes-900مسلح ڈرون

ایران نے اسرائیل کا Hermes-900مسلح ڈرون مار گرا دیا

ویب ڈیسک: ایران کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کا جدید Hermes-900مسلح ڈرون اصفہان کے علاقے میں مار گرادیا ۔
ایرانی حکام کی جانب سے جاری ویڈیو فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون مکمل طور پر مسلح تھا اور اس پر میزائل نصب تھے، تاہم اسے حملہ کرنے سے قبل ہی غیر موثر کر دیا گیا۔
ایرانی حکام نے بتایا کہ ڈرون نے ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن فضائی نگرانی اور دفاعی سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔
"Hermes-900 اسرائیلی ساختہ ایک جدید جاسوس اور حملہ آور ڈرون ہے جو طویل پرواز اور متعدد ہتھیاروں کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس واقعے کو ایران کی دفاعی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی شدید ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی کے 26معطل اراکین کی بحالی پر معاملات طے