مالاکنڈ میں گاڑی حادثے کا شکار

مالاکنڈ میں گاڑی حادثے کا شکار ،خاتون جاں بحق ،8افراد زخمی

ویب ڈیسک: مالاکنڈ میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو مالاکنڈ کے مطابق حادثہ ہری چند بنگہ سے ہیرو شاہ جانے والی فیلڈر گاڑی کو پیش آیا جس میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ 8افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے ۔
ریسکیو کی ٹیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  ایئر چیف مارشل سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال