ملزم کو عمر قید او رجرمانہ کی سزا

پشاور: قتل اور اقدام قتل مقدمے میں نامزد ملزم کو عمر قید او رجرمانہ کی سزا

ویب ڈیسک: سیشن کورٹ پشاور نے قتل اور اقدام قتل مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید او رجرمانہ کی سزا سنا دی ۔
عدالت کی جانب سے اپنے فیصلے میں ملزم کو مقتول کے ورثاکو10لاکھ روپے بطور دیت ادا کرنے کا حکم بھی جاری کردیا گیا۔
ملزم عبد اللہ پر 022 میں زبانی تکرارپرفائرنگ کرکے نعمان نامی شہری کو قتل کرنے کاالزام تھا ،واقعے میں غلام عباس نامی شخص زخمی ہوگیا تھا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیاتھا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قتل کے الزام میں عمر قید جبکہ اقدام قتل اور دیگر دفعات میں 11 سال قیدسزابھی سنا دی ۔

مزید پڑھیں:  مون سون بارشوں سے ہری پور میں سیلابی صورتحال، رابطہ سڑکیں بند