ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد

جنگ روکنے اور مذاکرات: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران نے جنگ بندی اور مذاکرات کی دعوت قبول کر لی ہے، ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کے دعوے کی تردید کر دی، اس حوالے سے اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑگڑایا، ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابلِ نفرت چیز سپریم لیڈر کے قتل کی دھمکی ہے۔
ایرانی مشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران دباؤ میں امن قبول نہیں کرتا، خاص طور پر ایسے شخص کے ساتھ جو خود اپنی اہمیت جتانے کی کوشش کر رہا ہو، یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ایران نے بات چیت کرنے کا کہا ہے، میں نے کہا اب بہت دیر ہوچکی، انہوں نے کہا وہ وائٹ ہاؤس آنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران حملوں سے بہت پریشان ہے اور اب مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ایران کو بہت مشکل کا سامنا ہے، اب بات چیت کرنا چاہتا ہے، ایران نے بات چیت اتنی ہلاکتوں اور تباہی سے پہلے کیوں نہیں کی؟
ایران نے ٹرمپ کے ان بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑگڑایا۔ یاد رہے ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران نے جنگ بندی اور مذاکرات کی دعوت قبول کر لی ہے، ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کے دعوے کی تردید کر دی.

مزید پڑھیں:  جمی نیشام نے کوہلی اور بابر کا منفی ریکارڈ برابر کر دیا