اسرائیل کی ایرانی میزائل روکنے کی

اسرائیل کی ایرانی میزائل روکنے کی صلاحیت جواب دینے لگی

ویب ڈیسک: ایرانی تواتر کے ساتھ ہونے والے حملوں کے بعد اسرائیل کی ایرانی میزائل روکنے کی صلاحیت جواب دینے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے مسلسل حملوں کے بعد اسرائیلی دفاعی میزائل انٹرسیپٹرز کم ہونے لگے ہیں. امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی تعداد کم ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی تعداد کم ہونے سے ایران سے آنے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی اسرائیلی صلاحیت پر خدشات پیدا ہوگئے ہیں،امریکا اس مسئلے سے آگاہ ہے اور وہ زمینی، بحری اور فضائی نظاموں کے ذریعے اسرائیل کے دفاع کو مضبوط کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش،غفلت کےمرتکب افسران کی نشاندہی