ویب ڈیسک: ایران میں اسرائیلی ڈرون اڈابے نقاب ہو گیا، اس کارروائی کے دوران جاسوس گرفتار کر لئے گئے، جن میں افغانی بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کے جاسوسوں اور ان کے خفیہ ڈرون اڈا پکڑا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی اداروں کی ایک کارروائی میں ڈرونز سے لدا ایک منی ٹرک پکڑا گیا۔ ٹرک میں سے 8 ڈرونز برآمد ہوئے ہیں جو پشوا کے علاقے میں بنائی گئی ایک خفیہ فیکٹری سے ڈرونز لیکر نامعلوم مقام پر جا رہا تھا۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایران میں بنائی گئی ایک ڈرون فیکٹری کا بھی انکشاف ہوا تھا۔ ایران کی سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران موساد کے 8 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں سے ایک جاسوس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سائائیڈ کا کیپسول کھا کر خودکشی کی ناکام کوشش بھی کی۔
ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ان جاسوسوں میں افغان شہری بھی شامل ہے، ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف شہروں سے مبینہ جاسوس گرفتار کرلیے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے صوبے لرستان میں پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس نے 5 مبینہ جاسوس گرفتار کرلیے۔
ذرائع کے مطابق رے شہر میں پولیس نے موساد سے وابستہ ایک مبینہ جاسوس کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ گرفتار شخص افغان شہری اور انڈر گریجویٹ طالب علم ہے جس کے موبائل فون سے ڈرون اور بم بنانے کی تربیت سے متعلق فائلیں ملی ہیں۔ یاد رہے کہ ایران میں اسرائیلی ڈرون اڈابے نقاب کر دیا گیا ہے.
