ویب ڈیسک: ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایل پی جی قیمتوں میں 40 روپے کلو اضافہ کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث ناجائز منافع خوروں نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے اضافہ کردیاہے.
ذرائع نے بتایا کہ ایران کے ساتھ سرحد بند ہونے کی وجہ سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی کی درآمد عارضی طور پر معطل ہو گئی جس کی وجہ سے پشاور سمیت ملک بھر میں منافع خوروں کی جانب سے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیاہے، شہر کے مختلف علاقوں میں گھریلو سلنڈر اورکمرشل سلنڈر مزید مہنگے ہوگئے ہیں ۔
