سکولوں کیلئے سمرکیمپ کی مشروط اجازت

17 جون تا 31 جولائی : صوبہ کے نجی سکولوں کیلئے سمرکیمپ کی مشروط اجازت

ویب ڈیسک: 17 جون تا 31 جولائی کے عرصہ کے دوران صوبہ کے سکولوں کیلئے سمرکیمپ کی مشروط اجازت دیدی گئی، تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے نجی سکولوں کیلئے سمرکیمپ کی مشروط اجازت دیتے ہوئے کلاسز منعقد کرنے سمیت چند اہم ہدایات و شرائط بھی لاگو کر دی ہیں،
اس سلسلے میں گزشتہ روز جاری اہم ہدایات کے مطابق سمر کیمپ 17 جون سے شروع ہوا ہے جو 31 جولائی تک جاری رہے گا، کلاسز صرف 9ویں سے 12ویں جماعت کے طلبہ کیلئے ہونگیں جبکہ سمر کیمپ کی کلاسز صبح ساڑھے 10 بجے تک ختم ہوں گی اور ہر کلاس میں قریبی نجی و سرکاری سکولوں کے تین طلبہ کو بلا معاوضہ شامل کیا جائیگا، اور ان طلبہ کے نام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز فراہم کریں گے۔
ہدایات کے مطابق سمر کیمپ کیلئے کسی اضافی فیس کی وصولی ممنوع ہے اورپرائمری اور مڈل لیول کی تمام کلاسز گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بند رہیں گی۔ اس بارے میں واضح کردیا گیا ہے کہ اگر کوئی سکول ان ہدایات کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں چترال سے تعلق رکھنے والے خاتون قتل