ویب ڈیسک: ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران بھی غزہ میں اسرائِیلی دہشتگردی زوروں پر ہے اور اس میں کوئی کمی نہیں آئی، حالیہ دہشت گردانیہ کارروائیوں کے دوران صیہونیوں نے مزید 144فلسطینی شہید جبکہ 560 سے زائد زخمی کر دیئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کی اس صیہونی بربریت میں شہید ہونے والو میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں خوراک کے منتظر 89 افراد پر بارود برسا دیا جس سے امداد کے منتظر فلسطینی جالق حقیقی سے جا ملے، جبکہ غزہ کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی جارحیت سے 30 افراد شہید ہوئے۔
غزہ میں اسرائِیلی دہشتگردی زوروں پر ہے اور اس حالیہ دہشت گردانیہ کارروائیوں کے دوران صیہونیوں نے مزید 144فلسطینی شہید جبکہ 560 سے زائد زخمی کر دیئے، اس کے ساتھ ہی شہدا کی مجموعی تعداد 55 ہزار 613، جبکہ زخ٘یوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 760 تک جا پہنچی ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق ہسپتالوں میں ایندھن کی کمی سے زخمیوں اور مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، اس کے ساتھ ہی گرتی عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد میں بھی بہت سے فلسطینیوں کی شہادتوں کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ ایران پر بھی اسرائیل کی جانب سے بھرپور حملے کئے جا رہے ہیں، جن کے جواب میں ایران کی جانب سے تابڑ توڑ میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے اسرائیل کے اندر تباہی مچ چکی ہے.
