امریکہ میں غیرملکیوں کیلئے سٹوڈنٹس ویزہ

امریکہ میں غیرملکیوں کیلئے سٹوڈنٹس ویزہ پر عائد پابندی اٹھا لی گئی

ویب ڈیسک: امریکہ میں غیرملکیوں کیلئے سٹوڈنٹس ویزہ پر عائد پابندی اٹھا لی گئی، تمام طلبا کو حکومت کے جائزے کے لیے اپنی درخواست کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا ہو گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے غیرملکیوں کیلئے سٹوڈنٹس ویزہ پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے، اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دینے والے غیر ملکی سٹوڈنٹس کے لیے معطل عمل کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، تاہم اب تمام طلبا کو حکومت کے جائزے کے لیے اپنی درخواست کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا ہو گی۔
سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ مئی میں معطل کی گئی سٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کو منسوخ کر دیا گیا ہے، لیکن دوبارہ درخواست جمع کروانے والے طلبا کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پرائیویسی سیٹنگز سے ہٹا کرعوامی پر سیٹ کرنا ہو گا یا اپنے اکاؤنٹ کے مواد کو دیکھنے کی اجازت دینا ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنا اس بات کی علامت ہو گی کہ وہ اپنی آن لائن سرگرمی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسے طلبا کے ویزہ کو مسترد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بھارت کے خلاف جنگ اپنے بل بوتے پر لڑی، وزیر دفاع